چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکے ملتان دورہ کی جھلکیاں

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکے ملتان دورہ کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


(ضیاء خان سے)
*چیف جسٹس نے 2 بجے کی بجائے3 بجکر 10 منٹ پر ملتان پہنچیجہاں ان کاپرتپاک استقبال کیاگیااوران کے حق میں نعرے لگانے کے ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔
*چیف جسٹس کی آمد پر شہر بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی کیفیت رہی اورمتوقع دورے کے پیش نظرصفائی ستھرائی اوربہترین انتظامات پیش کرنے کے لئیاقدامات کئے جاتے رہے۔
*ڈسٹرکٹ و ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنزکی تقریب میں جگہ کی کمی کے باعث مردوخواتین وکلائکی بڑی تعدادکھڑی رہی جبکہ ائیرکنڈیشنرزبھی موسم کی شدت اورکثیرتعدادکے باعث جواب دے گئے اورحبس کاسماں رہاہے۔
*چیف جسٹس کی آمد پر وکلاء مسلسل ان کے اور عدلیہ کے حق میں نعرہ بازی کرتیرہیاوران کے خطاب کے دوران تالیاں بجاتے رہے۔
*چیف جسٹس پاکستان کے اعزازمیں تقریبات کے دوران چیف جسٹس کے بیٹے اوردیگر ماتحت عدلیہ کیججز کوبھی بیٹھنے کے لئے جگہ میسرنہیں ہوسکی جو تقریب کے دوران کھڑے رہے۔
*چیف جسٹس پاکستان نے اپنے دور میں دوسری بار گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا۔
*چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے ضلع کچہری اورہائیکورٹ بارکے اطراف میں سڑکوں کوبند کردیاگیاجبکہ کچہری کے اندراورفلائی اوورکے نیچے پارکنگ صبح سے رکاوٹیں لگاکربند کردی گئیں تھیں نیز قریبی اونچی عمارتوں اوراندربھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ تربیت یافتہ کتوں اورجدیدآلات کی مددسے تلاشی بھی لی گئی۔
*چیف جسٹس پاکستان کی آمد کے موقع پر ضلع کچہری اورہائیکورٹ کے اطراف میں سڑکیں بند رہیں جبکہ دیگرشاہراؤں پررش کامنظررہاہے۔
*چیف جسٹس کی ڈسٹرکٹ بار آمد کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
*چیف جسٹس پاکستان نے ڈسٹرکٹ بار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
*چیف جسٹس پاکستان کوہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنزکی جانب سے یادگاری شیلڈزجبکہ ڈسٹرکٹ بارکی جانب سے اعزازی ممبرشپ بھی دی گئی ہے۔
*ہائیکورٹ بارمیں منعقدہ تقریب میں وائرلیس سپیکرکی وجہ سے صاف آوازمسلۂ بنی رہی ہے۔
*ہائیکورٹ بارمیں تقریب میں ہائیکورٹ ملتان بینچ کیجسٹس اسجدجاویدگھرال،جسٹس طارق سلیم شیخ،جسٹس مزمل اخترشبیر،جسٹس (ر) محمد جہانگیر ارشد، اعلیٰ افسران،مردوخواتین وکلاء کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی ہے۔
*چیف جسٹس کی تقریبات میں مردوخواتین وکلائان کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہیاورتقریب کی موبائل پرویڈیوبناتے رہیہیں۔
*چیف جسٹس پاکستان کووکلائعہدیداروں نیبھی تقریب کے دوران مسائل پرمبنی فائلیں پیش کیں۔
*ہائیکورٹ بارمیں تقریب کے دوران ''جس نے لوٹاپاکستان کوپکڑواس شیطان کو''کے نعرے لگائے گئے۔
* ہائیکورٹ بارکی تقریب میں صدربارکی جانب سے چیف جسٹس پاکستان کومحروم اورپسے ہوئے لوگوں کی تصاویر والے بینربارے دائیں طرف دیکھنے کا اشارہ توکیا وہاں ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارعہدیداروں کی تصاویرلگی ہوئیں تھیں جس پرمحفل کشت زعفران بن گئی۔
*تقاریب میں کھانے کے دوران بدنظمی عروج پررہی ہے۔
جھلکیاں