کراچی ایئرپورٹ پر نبیل گبول کی آمد، ایک مسافر نے پیپلز پارٹی کے رہنماءسے ایسی بات کہہ دی کہ وہ آپے سے باہر ہوگئے، ایئرپورٹ پر ہی ہاتھا پائی شروع کردی کیونکہ۔۔۔
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کاکراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہری کے ساتھ جھگڑا ہواگیا۔ جس میں پی پی رہنما نے دھکا دے کر شہری کو زمین پرگرادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول اور مسافر میں گالیوں کاتبادلہ ہوا،متاثرہ شخص ایئرپورٹ عملے کوبلاتارہا مگر کسی نے مدد نہیں کی ۔مقامی اخبار دی نیوز کے مطابق مبینہ پی پی جیالہ مسافر عام انتخابات میں لیاری میں پارٹی کی ناکام کارکردگی پر پیپلز پارٹی کے رہنما رہنمانبیل گبول سے الجھا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کسی نے واقعے کا مقدمہ درج کرایا اور نہ ہی نبیل گبول یاکسی مسافر نے کارروائی کے لئے کوئی درخواست دی ہے۔
تاہم دوسری جانب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہری کے ساتھ جھگڑاکی وضاحت دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ نشے میں دھت پی ٹی آئی کارکن نے مجھ پرحملہ کیا، میں نے اپنے تحفظ کیلئے حملہ آورکودھکادےکرزمین پرگرایا، پی ٹی آئی کارکن مکالمے کے بجائے تشددپریقین رکھتے ہیں۔