حلف برداری کی تقریب کے بعد عمران خان کی 6 ہزار تصاویر تیار کرانے کا فیصلہ، یہ کہاں نصب کی جائیں گی؟ انتہائی حیران کن خبرآگئی 

حلف برداری کی تقریب کے بعد عمران خان کی 6 ہزار تصاویر تیار کرانے کا فیصلہ، یہ ...
حلف برداری کی تقریب کے بعد عمران خان کی 6 ہزار تصاویر تیار کرانے کا فیصلہ، یہ کہاں نصب کی جائیں گی؟ انتہائی حیران کن خبرآگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے نومنتخب وزیر اعظم کے حلف لینے کے بعدپاکستان کے نئے وزیراعظم کی 6 ہزار تصاویرملک اور بیرون ملک میں قائم سرکاری دفاتر اور موجودسفارت خانوں میں نصب کی جائیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات نے نومنتخب وزیر اعظم کے انتخاب کے بعدوزیراعظم کی 6 ہزار تصاویر تیار کرکے وفاق اور چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر اور بیرون ممالک میں موجود پاکستان کے سفارتخانوں کوارسال کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 2 ہزار جبکہ دوسرے مرحلے میں 4 ہزار تصاویر تیارکی جائیں گی۔

مزید :

قومی -