یوم آزادی، دیگر قیدیوں کی طرح نوازشریف اور مریم نواز کی سزا میں کمی ہوگی یا نہیں؟ حکومت نے اعلان کردیا

یوم آزادی، دیگر قیدیوں کی طرح نوازشریف اور مریم نواز کی سزا میں کمی ہوگی یا ...
یوم آزادی، دیگر قیدیوں کی طرح نوازشریف اور مریم نواز کی سزا میں کمی ہوگی یا نہیں؟ حکومت نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ماضی کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے ملک کے70ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پرملک بھرکی جیلوں میں قیدہزاروں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی جائے گی جب کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید نواز شریف،مریم نوازاورکپٹن(ر)صفدرکی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی اس بارے میں جب نگراں وزیر اطلاعات سیدعلی ظفرسے رابطہ کیا گیاتوانھوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی سزاؤں میں کمی نہیں کی جائے گی کیونکہ ان پراس کااطلاق نہیں ہوتا ہے اور یہ اطلاق صرف ان پُرانے قیدیوں پر ہوتا ہے جن کی سزاکی مدت پوری ہونے کے قریب ہوتی ہے۔

ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے سید علی ظفر نے کہاکہ قانون کاطالبعلم ہونے کے ناطے قانون کوسمجھنے اور اس پرعملدرآمد یقینی بنانے پر یقین رکھتاہوں بطور وزیر اطلاعات و وزیر قانون مجھ پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

مزید : جرم و انصاف