’’عمران خان کی وجہ سے اس پاکستانی کرکٹر کا بھی وزیراعظم بننے کا راستہ بن گیا اور اب ۔ ۔ ۔‘‘ ٹی 20 فارمیٹ کے بادشاہ کرس گیل نے کس کھلاڑی کے بارے میں پیشن گوئی کردی؟ نام ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

’’عمران خان کی وجہ سے اس پاکستانی کرکٹر کا بھی وزیراعظم بننے کا راستہ بن گیا ...
’’عمران خان کی وجہ سے اس پاکستانی کرکٹر کا بھی وزیراعظم بننے کا راستہ بن گیا اور اب ۔ ۔ ۔‘‘ ٹی 20 فارمیٹ کے بادشاہ کرس گیل نے کس کھلاڑی کے بارے میں پیشن گوئی کردی؟ نام ایسا کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے

  

لاہور(ویب ڈیسک) کرس گیل کو شاہد آفریدی کے وزیراعظم بننے کا امکان نظر آنے لگا۔

اپنے  پیغام میں ان کا کہنا تھاکہ کسی کرکٹر کا وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنا بڑی خوش آئند بات ہے،عمران خان کے منصب سنبھالنے سے آنے والے کرکٹرز میں بھی اس سطح تک پہنچنے کی امید جاگے گی،میں خود وزیر اعظم بننے کا خواہاں نہیں لیکن عمران خان کے منتخب ہونے سے شاہد آفریدی کیلیے راستہ ضرور بن گیا ہے۔

کرس گیل نے حال ہی میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 476چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دلچسپ پیغام دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستانی آل راؤنڈر کی ہمسری کرنا ایک اعزاز ہے،اب مزید کوئی چھکا نہیں لگاؤں گا، فکر نہ کروبوم بوم آپ کا ریکارڈ محفوظ ہے۔

یاد رہے کہ کرس گیل پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ خاصی دوستی رکھتے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہتے ہیں،وہ احمد شہزاد کا بھی بڑے دلچسپ الفاظ میں ذکر کرتے رہے ہیں۔

مزید : کھیل