مریالی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

مریالی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
مریالی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان کے علاقہ مریالی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقہ مریالی میں پیش آیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔