دبنگ انداز میں ڈالے پر بیٹھی یہ پاکستانی خاتون افسر کون ہے ؟ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

دبنگ انداز میں ڈالے پر بیٹھی یہ پاکستانی خاتون افسر کون ہے ؟ جان کر آپ بھی ...
دبنگ انداز میں ڈالے پر بیٹھی یہ پاکستانی خاتون افسر کون ہے ؟ جان کر آپ بھی انہیں داد دیں گے

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )یہ کالے رنگ کے ” ویگو “ ڈالے کے پیچھے بیٹھی خاتون کوئی عام عورت نہیں ہیں بلکہ یہ پشاور کینٹ کی دبنگ مجسٹریٹ قرعةالعین وزیرہیں جو کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لے رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قرعة العین پشاور میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون مجسٹریٹ ہیں اور شہری ان کی کارکردگی سے بہت زیادہ مطمئن دکھائی دیتے ہیں ۔قرعة العین نے پشاور میں تجاوزات مافیہ اور ٹیکس نادہندہ اور غیر معیاری اشیا بیچنے والے دکانداروں کو سیدھ کرنے کی ٹھان رکھی ہے اور عوام کیلئے بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہیں جس کے بعد شہری ان کی کارکردگی سے بہت خوش نظر آرتے ہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ قرعة العین کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے اور انہوں نے پشاور کینٹ کی مجسٹریٹ کا عہدہ مئی میں سنبھالا تھا۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس