سری نگر میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے گھر ایک شخص گاڑی سمیت گھس گیا، دوسری منزل پر پہنچا تو ۔ ۔ ۔ ایسی خبرآگئی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

سری نگر میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے گھر ایک شخص گاڑی ...
سری نگر میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے گھر ایک شخص گاڑی سمیت گھس گیا، دوسری منزل پر پہنچا تو ۔ ۔ ۔ ایسی خبرآگئی کہ آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

  

سری نگر(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارت کے رکن پارلیمنٹ صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ کے گھر میں گھسنے والے غیر مسلح شخص کو سیکورٹی فورسز نے گولی مار دی ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح جموں کے علاقے بھٹنڈی میں ایک کار سوار شخص سابق وزیر اعلیٰ کے گھر میں گاڑی سمیت گھس گیا اور گھر کی دوسری منزل تک پہنچ گیا تاہم رہائش گاہ کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے اسے مار گرایا۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی جس کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے مشکوک شخص غیر مسلح تھا اس کی گاڑی سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس واقعہ کا علم ہے ۔مشکوک شخص گھر کی بالائی منزل تک پہنچ گیا تھا ۔اس کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔مشکوک شخص نے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی ۔

مزید : بین الاقوامی