آئی سی سی نے بھارت اورانگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے بعدرینکنگ جاری کردی، ویرات کوہلی رینکنگ میں پہلے نمبر پر

آئی سی سی نے بھارت اورانگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے بعدرینکنگ جاری کردی، ویرات ...
آئی سی سی نے بھارت اورانگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے بعدرینکنگ جاری کردی، ویرات کوہلی رینکنگ میں پہلے نمبر پر

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی نے بھارت اورانگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے بعدرینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا پہلا ، اسٹیواسمتھ کادوسرا اورجوروٹ کا تیسرا نمبر ہے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلی پوزیشن آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ سے چھینی ہے اور انہوں نے67 ٹیسٹ میچوں میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ اسٹیواسمتھ 32 مہینے بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ آج کل بھارتی ٹیم دورہ انگلینڈ پر ہے اور آئی سی سی نے بھارت اورانگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے بعدرینکنگ جاری کی ہے ۔پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلی دفعہ برطانوی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کی تھی اور انہوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں 200رنز سکور کئے تھے جس میں ویرات کوہلی نے149اور51رنزکی اننگزکھیلی تھی تاہم انگلینڈ نے بھارت کومیچ میں31رنز سے شکست دی تھی۔

مزید : بین الاقوامی /کھیل