دبئی میں آصف علی زرداری کی 63ویں سالگرہ منائی گئی، پی پی پی یو اے ای کی طرف سے مبارکباد

دبئی میں آصف علی زرداری کی 63ویں سالگرہ منائی گئی، پی پی پی یو اے ای کی طرف سے ...
دبئی میں آصف علی زرداری کی 63ویں سالگرہ منائی گئی، پی پی پی یو اے ای کی طرف سے مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات نے گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے عظیم لیڈر اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی 63ویں سالگرہ دبئی میں منائی جس میں امارات بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز ، لیڈران اور جیالوں نے شرکیت کی۔ آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر تالیوں کی گونج میں کیک کاٹا گیا اور انہیں مبارکباد کے پیغامات اور نیک تمنائیں بھجوائی گئیں۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کا بھی ذکر کیا۔ پی پی پی کی اس میٹنگ میں حالیہ ملک گیر انتخابات میں پیپلز پارٹی کے بہتر نتائج حاصل نہ کر سکنے پر بھی بحث ہوئی جبکہ پی پی یو اے ای کی قیادت نے الیکشن پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ پی پی پی کے اس اجلاس میں چودھری راشد علی بریار ، سید سجاد حسین شاہ، سردار حاوید یعقوب، ملک محمود اسلم ، جنید عباسی ، راجہ اکرام الحق ، راجہ خیام الحق، قاسم بلوچ،زاہد بلوچ ، عرفان گوندل ، افعت شریف ، رضوان عبداللہ ، امام بخش ، محمد جمال اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔


حالیہ انتخابات کے دوران پاک فوج کے کردار کو بھی سراہا گیا۔ مقررین نے کہا کہ حالیہ انتخابات دیانتداری سے ہوئے جنہیں عالمی اداروں نے بھی سراہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ حالیہ ملک گیر انتخابات میں اس طرح واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی جس کی امید کی جا رہی تھی۔ تاہم ووٹرز نے اپنے پیار کا اظہار کیا اور پی پی پی کو ووٹ دے کر پارٹی کو عزت دی۔ مقررین نے کہا کہ بعض سیاسی لیڈر جس طرح مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی وغیرہ سیاسی مچھلیاں ہیں جو حکومت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتیں۔

ان لوگوں نے حکومت میں آکر عوام کی بجائے اپنی ذاتیات کا ہی خیال رکھا ہے۔ پی پی پی یواے ای کے نمائندوں نے اپنے ورکرز سے کہا ہے کہ وہ حالیہ انتخابات کے نتائج کو ممدنظر رکھتے ہوئے مستقبل پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل پی پی پی کا ہی ہے جبکہ ہم اپنے سیاسی قائدین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ جیالوں نے پی پی پی کے لئے مزید عزم ہمت کے ساتھ کام کرنے کا اعادہ بھی کیا۔

مزید :

عرب دنیا -