الیکشن 2018، اب نئے اراکین اسمبلی کو ماہانہ کتنا وظیفہ ملے گا؟ بڑی خبرآگئی
کراچی (ویب ڈیسک) نئے ارکان سندھ اسمبلی کو اب ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی تنخواہ ملے گی ، تفصیلات کے مطابق سابق حکومت کی جانب سے ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں100فیصد اضافہ کیا گیا تھا جس سے اب نئے ارکان مستفید ہونگے ۔
دستاویزات کے مطابق ارکان اسمبلی کو ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی تنخواہ ملے گی۔ 50 ہزار روپے تنخواہ جبکہ ایک لاکھ 5 ہزار روپے کے الاونس شامل ہو نگے۔ منتخب ایم پی اے کو 45 ہزار روپے ہاؤس رینٹ الاؤنس، 10 ہزار روپے موبائل اور اخراجاتی الاؤنس، 15 ہزار روپے آفس مینٹینس، گیس اور بجلی کے بل کی مد میں ملیں گے۔ سفری الانس کی مد میں 2 لاکھ روپے سالانہ بھی ملیں گے جبکہ ہر سال ڈیڑھ لاکھ روپے کیش الاونس اس کے علاوہ ہو گا ۔
واضح رہےارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ سابقہ حکومت نے کیا تھا تاہم اس پر عملدر آمد روک دیا گیا تھا۔دوسری جانب ترجمان نگران وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ممبران کی مراعات کا بل گزشتہ اسمبلی نے منظور کیا تھا،بل کی منظوری گورنر سندھ نے دی تھی،ترجمان نگران وزیراعلی سندھ کے مطابق مجوزہ بل کی منظوری سے نگران سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں،بل کی منظوری سے نگران سندھ حکومت کا آنے والی سندھ حکومت یا اسمبلی پر مہربانی کا تاثر کسی صورت نہ لیا