کل سے بدھ کے دوران بارش کی پیشگوئی

کل سے بدھ کے دوران بارش کی پیشگوئی
کل سے بدھ کے دوران بارش کی پیشگوئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کل سے بدھ کے دوران مالا کنڈ، ہزار، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن، میر پور خاص، ٹھٹھہ ڈویژن، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی کان ڈویژن، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔

این این آئی کے مطابق تھر میں بارش کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔ بارش نہ ہونے سے فیصلوں کی کاشت بھی نہ ہوسکی، جس سے حالات سنگین ہونے لگے اور قحط سالی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

مزید : ماحولیات