عام انتخابات 2018میں کون سی خواتین مخصوص نشستوں پرممبرقومی اسمبلی بن سکیں گی،الیکشن کمیشن نے متوقع نام بتا دیے

عام انتخابات 2018میں کون سی خواتین مخصوص نشستوں پرممبرقومی اسمبلی بن سکیں ...
عام انتخابات 2018میں کون سی خواتین مخصوص نشستوں پرممبرقومی اسمبلی بن سکیں گی،الیکشن کمیشن نے متوقع نام بتا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انتخابات 2018 کے بعدقومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص 60 نشستیں ہیں۔مخصوص نشستوں میں سے اکژیت بھی عام انتخابات میں سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے نام ہی رہیں گی۔
نجی ٹی وی چینل کا ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عاصمہ قدیر،عالیہ حمزہ،جویریہ ظفر،شیریں مزاری، منزہ حسن ،عندلیب عباس، روبینہ جمیل ،ملائیکہ بخاری، فوزیہ بہرام ، کنول شوذب،سیمی بخاری،ثوبیہ کمال،نوشین حمید مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن سکیں گی۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی ہی صائمہ ندیم،غزالہ سعید،نزہت پٹھان،نصرت وحید، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر،وجیہہ اکرام کا ممبر قومی اسمبلی بننے کابھی امکان ہے ۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ سے طاہرہ اورنگزیب،شائستہ پرویز،عائشہ رجب بلوچ، مریم اورنگزیب،شزافاطمہ،عائشہ غوث پاشا،زہرہ ودودفاطمی، کرن ڈار،خورشید عالم،مسرت آصف،زیب جعفر، ثمینہ مطلوب،شہبازسلیم،سیماجیلانی مخصوص نشست پرممبرقومی اسمبلی بن سکیں گی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے حناربانی کھر، شگفتہ جمانی ،مسرت رفیق اورنازبلوچ ،شاہدہ رحمانی،مہرین بھٹو اوریاسمین شاہ، شازیہ صوبیہ کابھی مخصوص نشست پرممبرقومی اسمبلی منتخب ہونے کاامکان ہے ۔ایم کیوایم کی جانب سے کشورزہرااور مسلم لیگ ق سے فرخ خان مخصوص نشست پرممبرقومی اسمبلی بن سکیں گی۔