پولیس اہلکار نے مکان پر قبضہ کر لیا بزرگ خاتون کی رورو کی دہائی چیف جسٹس نے گلے لگا کر دلاسا دیا

پولیس اہلکار نے مکان پر قبضہ کر لیا بزرگ خاتون کی رورو کی دہائی چیف جسٹس نے ...
پولیس اہلکار نے مکان پر قبضہ کر لیا بزرگ خاتون کی رورو کی دہائی چیف جسٹس نے گلے لگا کر دلاسا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے پولیس ملازم کی جانب سے مکان کے قبضہ پر دہائی دینے والی بزرگ خاتون کو گلے لگا کر دلاسادیا۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلع کچہری میں بزرگ خاتون فریداں بیگم نے فاضل چیف جسٹس کو روتے ہوئے دہائی دی کہ اس کے 4مرلے کے مکان پر منظور پولیس اہلکار نے قبضہ کر لیا ہے اور وہ 12/10سال سے کرایہ کے مکان میں رہ رہی اور اس کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے جس پر فاضل چیف جسٹس نے خاتون کو دلاسہ دیا اور درخواست دینے کی ہدایت کی۔