سندھ لاوارث نہیں ،جووعدے کئے پورے ہوں گے،حلیم عادل شیخ

05 اگست 2018 (13:04)

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کی کمی نہیں پرآج سندھ پیاساہے،پاکستان اورسندھ کی لوٹی گئی دولت واپس لائیں گے۔

پی ٹی آئی کی شکریہ پاکستان آگیاعمران خان ریلی کی مٹیاری روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شکریہ پاکستان کارواں پانچ مراحل میں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ سندھ لاوارث نہیں،جووعدے کئے پورے ہوں گے، ایک کروڑنوکریاں میرٹ پردیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ سندھ میں 30 ایم پی ایزبھرپورکرداراداکریں گے،اب کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی،اب کسی کاپانی بندہوگانہ جھوٹی ایف آئی آرہو گی۔

مزیدخبریں