2خوکشیاں: موبائل کے استعمال پر بہن سے جھگڑا، لڑکی نے خود کشی کرلی

2خوکشیاں: موبائل کے استعمال پر بہن سے جھگڑا، لڑکی نے خود کشی کرلی
2خوکشیاں: موبائل کے استعمال پر بہن سے جھگڑا، لڑکی نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور، گوجرانولہ (ویب ڈیسک) موبائل کے استعمال پر بہن سے جھگڑ کر دوشیزہ نے خود کشی کرلی۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق فیروز والا میں موبائل فون کے استعمال پر بہن سے جھگڑا کر دوشیزہ نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ فیروزوالا کے علاقہ منڈیالہ تیگہ میں موبائل فون کے استعمال پر دو بہنوں کرشمہ اور کنول میں جھگڑا ہوا جس پر کنول نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، اطلاع ملنے پر فیروز والا پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔

ادھرقصور کے نواحی گاؤں لکھنیکے میں گھریلو ناچاقی پر 30 سالہ عمران نے خود کشی کرلی۔ عمران گھریلو ناچاقی کی وجہ سے کافی پریشان رہتا تھا۔ اسی بنا پر اس نے گزشتہ روز گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔