سی ویوکے قر یب سیاسی جماعت کے دفترپرفائرنگ کامقدمہ درج کرلیاگیا

سی ویوکے قر یب سیاسی جماعت کے دفترپرفائرنگ کامقدمہ درج کرلیاگیا
سی ویوکے قر یب سیاسی جماعت کے دفترپرفائرنگ کامقدمہ درج کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ویوکے قر یب سیاسی جماعت کے دفترپرفائرنگ کامقدمہ سیاسی جماعت کے ضلعی عہدیدارکی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔
پولیس حکام کے مطابق سی ویوکے قر یب سیاسی جماعت کے دفترپرفائرنگ کے مقد مے میں 431/2018 اقدام قتل کی دفعہ 324 شامل کی گئیں ہیں،مقدمہ سیاسی جماعت کے ضلعی عہدیدارکی مدعیت میں درج کرلیاگیا ہے اور دفترپرفائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواتھا۔
واضح رہے کہ درخشاں تھانے کی حدود صباءکمرشل اسٹریٹ2 پر واقع سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے بند دفتر پر مسلح ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوئے جس کے نتیجے میں دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیکر ڈی آئی جی ساوتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی تھی۔