ن لیگ نے حکمت عملی تیار کر لی ، عام انتخابات کے حوالے سے انتہائی بڑا فیصلہ کر لیا ، پی ٹی آئی کیلئے اب تک کی سب سے پریشان کن خبر آ گئی

ن لیگ نے حکمت عملی تیار کر لی ، عام انتخابات کے حوالے سے انتہائی بڑا فیصلہ کر ...
ن لیگ نے حکمت عملی تیار کر لی ، عام انتخابات کے حوالے سے انتہائی بڑا فیصلہ کر لیا ، پی ٹی آئی کیلئے اب تک کی سب سے پریشان کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ن لیگ نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے عدالت سے رجوع کر نے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ن لیگ نے 38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکھٹے کرنے کا دعویٰ کیاہے اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس کیلئے کل لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔ ن لیگ کی جانب سے زاہد حامد کی سربراہی میں قانونی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ وائٹ پیپر بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ عمران خان عام انتخابات میں کامیابی کے بعد خطاب میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کر چکے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن کے تمام تحفظات کو دور کرنے کیلئے حلقے کھولنے کی بھی پیشکش کی تھی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور