بالآخر گورنر پنجاب کا نام سامنے آگیا ؟ عمران خان نے ایسی شخصیت کو ذمہ داری سونپنے پر غور شروع کردیا کہ ن لیگ کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

بالآخر گورنر پنجاب کا نام سامنے آگیا ؟ عمران خان نے ایسی شخصیت کو ذمہ داری ...
بالآخر گورنر پنجاب کا نام سامنے آگیا ؟ عمران خان نے ایسی شخصیت کو ذمہ داری سونپنے پر غور شروع کردیا کہ ن لیگ کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ ترین قیادت ملنے والی تجویز پر بابراعوان ایڈووکیٹ کو گورنر پنجاب بنانے پرغور کررہی ہے۔
نجی ویب سائٹ ’ہم نیوز‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے لیے بابر اعوان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیش کردہ تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق معروف قانون دان بابر اعوان ایڈووکیٹ وفاق و پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو قانون سازی میں بھی معاونت کریں گے۔
پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے بابر اعوان ایڈووکیٹ پی پی پی کے دور حکومت میں وفاقی وزیرقانون کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ گزشتہ کافی عرصے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کی حیثیت سے عدالتوں میں پیش بھی ہورہے ہیں۔

مزید :

قومی -