پی ٹی آئی رہنماعمران اسماعیل کی متحدہ وفدسے آج ہونیوالی ملاقات مؤخر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عام انتخابات 2018میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی اس وقت حکومت سازی کے مراحل عبور کرتی نظر آرہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی متحدہ وفدسے آج ہونیوالی ملاقات مؤخر ہو گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطاب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اورایم کیوایم قیادت کے درمیان ملاقات اب منگل کومتوقع ہے ۔ آج ہونیوالی ملاقات میں عمران اسماعیل اورایم کیوایم قیادت کے درمیان حکومت سازی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔