اپنی پسند سے شادی کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے ایسی روحانی تسبیح کہ انکے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہوسکے گی

اپنی پسند سے شادی کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے ایسی روحانی تسبیح کہ انکے ...
اپنی پسند سے شادی کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے ایسی روحانی تسبیح کہ انکے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہوسکے گی

  

لاہور(نظام الدولہ )میں ایک لڑکی سے محبت کرتا ہوں ۔وہ میرے آفس میں کام کرتی ہے ۔مجھ سے زیادہ پڑھی لکھی اور امیر گھرانے سے تعلق رکھتی ہے ۔ مجھے اندازہ ہے کہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے لیکن وہ اسکا اظہار نہیں کرتی البتہ اسکا التفات دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ مجھے پسند کرتی ہے ۔میں چاہتا ہوں کہ میری اس سے شادی ہوجائے لیکن ڈرتا ہوں کہ اگر اس نے یا پھر اسکے گھر والوں نے ہی انکار کردیا تو اچھا بھلا صدمہ لگ جائے گا ۔مجھے ایسی تسبیح بتائیں کہ یہ سارا معاملہ جائز طریقہ سے طے پا جائے (منشا اللہ ،کراچی )

جواب۔ایک اچھے نوجوان کو یہی چاہئے کہ وہ اہل خانہ کی مدد سے رشتہ کرائے ۔آپ بہتر راستہ کے متلاشی ہیں ،آپ اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ راستے میں مشکلات حائل نہ ہوں تو آپ اس روحانی تسبیح کو اپنا معمول بنا لیں ” یا صمد یا لطیف یا اللہ“ روزانہ تین سو تیرہ بار دل میں پڑھا کریں ۔اوّل آخر درود پاک گیارہ گیارہ بار پڑھ لیا کریں ،باوضو رہنے کی عادت ڈالیں۔اس تسبیح کی برکات سے نہ صرف شادی میں حائل سماجی رکاوٹیں دور ہوسکتی ہیں بلکہ معاشی طور پر بھی آپ کو کشادگی ملے گی،ذہن پر دباو یعنی ڈپریشن وغیرہ کا بوجھ نہیں رہے گا ،لڑکیاں بھی چاہیں تو یہ تسبیح پڑھ سکتی ہیں ،انشا اللہ ۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں