آزادرکن کے پی اسمبلی احتشام جاویداکبر کی جہانگیرترین سے ملاقات، عمران خان سے ملاقات میں باضابطہ شمولیت کااعلان کریں گے

آزادرکن کے پی اسمبلی احتشام جاویداکبر کی جہانگیرترین سے ملاقات، عمران خان ...
آزادرکن کے پی اسمبلی احتشام جاویداکبر کی جہانگیرترین سے ملاقات، عمران خان سے ملاقات میں باضابطہ شمولیت کااعلان کریں گے

  

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی کے 95ڈیرہ اسماعیل خان سے آزادرکن احتشام جاویداکبرنے جہانگیرترین سے ملاقات کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان معاملات بھی طے پا گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابقآزاد ارکان کے محاذ پر تحریک انصاف کی ایک اور کامیابی حاصل ہو گئی ہے ،جہانگیر ترین سے کے پی اسمبلی کے آزاد رکن احتشام جاویداکبرنے ملاقات کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ،پی کے 95ڈیرہ اسماعیل خان سے آزادرکن احتشام جاویداکبرجلد عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں وہ پاکستان تحریک انصا ف میں باضابطہ شمولیت کااعلان کریں گے۔ جہانگیرترین سے ملاقات میں تحریک انصاف کے نومنتخب ارکان اسمبلی شاہ محمد وزیر ،ضیااللہ بنگش اورشاہ فیصل بھی ملاقات میں موجود تھے ۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں آزادرکن احتشام جاویداکبر44ہزار 228ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف آزادامیدوار نے 39ہزار 199ووٹ حاصل کئے تھے ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /خیبرپختون خواہ /ڈیرہ اسماعیل خان