بلاول کاسندھ میں حکومت سنبھالتے ہی عوامی اقدامات شروع کرنے کافیصلہ ، مرادعلی شاہ کوبڑی پیشرفت کاہدف دے دیا

بلاول کاسندھ میں حکومت سنبھالتے ہی عوامی اقدامات شروع کرنے کافیصلہ ، ...
بلاول کاسندھ میں حکومت سنبھالتے ہی عوامی اقدامات شروع کرنے کافیصلہ ، مرادعلی شاہ کوبڑی پیشرفت کاہدف دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں حکومت سنبھالتے ہی عوامی اقدامات شروع کرنے کافیصلہ کر لیاجس کے لئے ان کی جانب سے متوقع وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کو 6 ماہ میں اہداف پربڑی پیشرفت کاہدف دےدیاگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی منشورکی روشنی میں اہداف طے کرلیے ہیں جن کے مطابق صحت اورتعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کرناہوں گی جبکہ سفارش کلچرکاخاتمہ اورمیرٹ کوفروغ دینابھی سندھ کی نئی حکومت کاہدف ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ اہداف میں زراعت میں انقلابی اصلاحات،صاف پانی کی فراہمی بھی شامل ہیں جبکہ نوجوانوں کوروزگاردینے کیلئے بھی بلاول نے منصوبہ بنالیاہے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے نامزدوزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کو اپنی ترجیحات سے آگاہ کردیاہے اور انہیں 6 ماہ میں اہداف پربڑی پیشرفت کاہدف دےدیاگیا ہے ۔