ٹیوٹا نے کرولا کا وہ ماڈل پاکستان میں متعارف کروا دیا جس کا انتظار تھا ، جان کر گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی کیونکہ۔۔۔

ٹیوٹا نے کرولا کا وہ ماڈل پاکستان میں متعارف کروا دیا جس کا انتظار تھا ، جان ...
ٹیوٹا نے کرولا کا وہ ماڈل پاکستان میں متعارف کروا دیا جس کا انتظار تھا ، جان کر گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی کیونکہ۔۔۔

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ ٹیوٹا نے کرولا کا شاندار ماڈل پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کروا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا انڈس موٹر کمپنی نے XLI کرولا کا آٹو ٹرانسمیشن اور ایکو میٹر پر مبنی ماڈل پہلی مرتبہ پاکستان میں متعارف کروا دیاہے اور اس کی قیمت بھی نہایت ہی مناسب رکھی گئی ہے ۔

نئی آٹومیٹک کرولا XLi کی قیمت 20 لاکھ 67ہزار رکھی گئی ہے جبکہ صارفین اس کی بکنگ کل سے یعنی 6 اگست سے کروا سکیں گے ۔

نئی آٹو میٹک کرولا XLi کی خصوصیات درج ذیل ہیں :

دو ایس آر ایس ایئر بیگز

ایل ای ڈی کلیئرنس لیمپس

سائیڈمرر پر اشارے کی سہولت

اموبیلائزر

کرولا کی جانب سے اس گاڑی کو متعارف کروانے کا مقصد کم قیمت گاڑیاں رکھنے والے افراد کو اتنے ہی پیسوں میں نئی ٹیکنالوجی پر منحصر گاڑی فراہم کرناہے ۔

مزید : بزنس