سانپ کے ڈسنے پر خاتون نے ایسا کام کردیا کہ آپ بھی جان کر حیران رہ جائیں گے
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانپ کے کاٹنے کے بعد عام طور پر لوگوں کے ہوش و حواس قابو میں نہیں رہتے لیکن چین میں ایک خاتون کی بہادری نے سب کو حیران کر دیا۔
چین کے صوبے زیژیانگ میں ایک خاتون کو سانپ نے ڈس لیا جس کے بعد خاتون نے حواس باختہ ہونے کے بجائے سانپ کو ہاتھوں میں پکڑا اور ہسپتال جا پہنچی۔ ڈاکٹروں نے زخم اور سانپ کا معائنہ کرنے کے بعد زخم کو معمولی قرار دیا جس کی وجہ سانپ کا زہریلا نہ ہونا تھا، خاتون کی بہادری پر انہیں سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے۔