معروف اداکارہ کاجول کی آج سالگرہ ، کتنے سال کی ہوگئیں؟ جان کرآپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا کیونکہ ۔ ۔ ۔
ممبئی (ویب ڈیسک) 5اگست1975کوبھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ کاجول آج اپنی 44ویں سالگرہ منارہی ہیں۔کاجول کا شمار بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے ۔بازیگر،دل والے دلہنیا لیجائیں گے،کچھ کچھ ہوتا ہے،کبھی خوشی کبھی غم ،فنا ، وی آر فیملی اور مائی نیم از خان جیسی کامیاب فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔
بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن سے شادی کرکے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کرنے والی کاجول کو بھارت کے سب سے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا گیا ہے۔تین سال تک فلمی دنیا سے دور رہنے کے بعدسال 2015 میں کاجل اور شاہ رخ کی فلم دل والے ریلیز کی گئی جس میں شائقین نے ان کی شاندار کارکردگی کو خوب سراہا۔