جب گاڑی پر گولیا ں لگیں تومیں نے گاڑی روکنے کی بجائے تیزی سے بھگا دی،سیشن جج ملک عنایت
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)دیامر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بال بال بچنے والے سیشن جج ملک عنایت نے کہا ہے کہ گاڑی پرفائرنگ اس وقت کی گئی جب میں شہیداہلکارکے جنازے کیلئے تانگیرجارہاتھا۔
ان کا کہناتھا کہ 2کلومیٹر تک مختلف مقامات سے گاڑی پرفائرنگ کی گئی،گاڑی میں اکیلاسوارتھا،جب گاڑی پرگولیاں لگیں تو میں نے گاڑی روکنے کی بجائے تیزی سے چلائی۔
سیشن جج ملک عنایت کا کہناتھا کہ فائرنگ کے بعدگاڑی راستے میں ہی چھوڑ دی۔