نبیل گبول کی نوجوان لڑکے کے ساتھ ایئر پورٹ پر ہاتھا پائی کی ویڈیو ، دراصل ہوا کیا تھا ؟ نبیل گبول خود میدان میں آ گئے ، حیرت انگیز انکشاف کر دیا

نبیل گبول کی نوجوان لڑکے کے ساتھ ایئر پورٹ پر ہاتھا پائی کی ویڈیو ، دراصل ہوا ...
نبیل گبول کی نوجوان لڑکے کے ساتھ ایئر پورٹ پر ہاتھا پائی کی ویڈیو ، دراصل ہوا کیا تھا ؟ نبیل گبول خود میدان میں آ گئے ، حیرت انگیز انکشاف کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول گزشتہ رات وائرل ہونے والی لڑائی کی ویڈیو پر میدان میں آ گئے ہیں اور کہاہے کہ میں اس شخص کو نہیں جانتا وہ غیر ملکی سرزمین پر پاکستانی سیاستدانوں کو گالیاں دے رہا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق نبیل گبول کاکہناہے کہ گزشتہ رات سے ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے اور یہ ویڈیو کراچی کی نہیں، میں اس شخص کو بالکل نہیں جانتا، یہ شخص دبئی ایئرپورٹ پرپاکستانی سیاستدانوں کوگالیاں دےرہاتھا،غیرملکی سرزمین پر ایک پاکستانی کی ایسی حرکت مناسب نہیں،میں نے پہلے اس شخص کو سمجھایا مگر اسے سمجھ نہیں آیا،میرے سمجھانے پر وہ مجھ سمیت دیگرمسافروں سے الجھا، ایئرپورٹ پراس شخص نے مجھے برابھلا کہاجس پرمیں نے اسے دھکادیا۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید : قومی