این اے 230 بدین جی ڈی اے کی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کامیاب قرار

این اے 230 بدین جی ڈی اے کی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کامیاب قرار
این اے 230 بدین جی ڈی اے کی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کامیاب قرار

  

بدین(ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 230 بدین میں دوبارہ گنتی پرجی ڈی اے کی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 230 بدین پردوبارہ گنتی کاعمل مکمل ہو گیا ہے ،غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق جی ڈی اے کی ڈاکٹرفہمیدہ مرزا 95ہزار 64ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں جبکہ پیپلزپارٹی کے رسول بخش چانڈیونے93ہزار 999ووٹ لیے ۔

واضح رہے کہ رسول بخش چانڈیونے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔یادرہے کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کررکھا ہے اور ممکنہ طورپر انضمام بھی ہوسکتا ہے ۔ 

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /بدین