پی ٹی آئی کی حکومت سے پاکستان میں نئے دورکاآغازہوگا،فوادچودھری

پی ٹی آئی کی حکومت سے پاکستان میں نئے دورکاآغازہوگا،فوادچودھری
پی ٹی آئی کی حکومت سے پاکستان میں نئے دورکاآغازہوگا،فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان ملک کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، تحریک انصاف عام آدمی کیلئے کام کرے گی ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوگا ،ملک سے غربت ،کرپشن،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں کرپٹ عناصرکاکڑااحتساب ہوگا، تاکہ ملک کا پیسہ محفوظ کیا جا سکے اور اس پیسے کو پاکستانی عوام پر لگایا جا سکے ، جانتے ہیں پاکستان میں اس وقت بہت بڑے چیلنجز ہیں مگر ہمارالیڈربھی بڑاہے، جو ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو ہمہ وقت تیار ہے ،انشاءاللہ پاکستان کو کرپٹ عناصر سے پاک کر دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیں گے ۔

مزید :

قومی -