عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امید واروں کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن کب تک جاری کیا جائے گا ؟الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امید واروں کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن کب تک ...
عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے امید واروں کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن کب تک جاری کیا جائے گا ؟الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن 7 اگست تک جاری کر دیا جائے گا۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے حوالے سے ہونے والی مختلف قیاس آرائیوں کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 اگست تک جنرل نشستوں سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔اس کے بعد آزاد حیثیت سے کامیاب امیدواروں کو تین روز کا وقت ہو گا کہ وہ اگر کسی پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو شامل ہو جائیں جس کی بنیاد پر 11 اگست تک خواتین اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔اس نوٹیفکیشن کے بعد صدرپاکستان اور گورنرز قانون کے مطابق اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔

مزید :

قومی -