نیب نے خواجہ سعد رفیق،سلمان رفیق کو15اگست کو طلب کر لیا

نیب نے خواجہ سعد رفیق،سلمان رفیق کو15اگست کو طلب کر لیا
نیب نے خواجہ سعد رفیق،سلمان رفیق کو15اگست کو طلب کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ہاو¿سنگ سکیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق کو نیب لاہور نے طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ہاو¿سنگ سکیم پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں ملوث خواجہ برادران سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق اورسابق صوبائی وزیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کو نیب لاہور نے15 اگست کو طلب کر لیا ہے ،نیب نے خواجہ برادران کو متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہیں۔

واضح رہے کہ پیرا گون ہاؤسنگ سکیم سکینڈل کیس میں سعد رفیق اور ان کے بھائی مشیر صحت سلمان رفیق سے محکمہ صحت میں ہونے والی کرپشن سے متعلق نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس