افغانستان میں ہتھیار ڈالنے والے داعشی جنگجوؤں کے لیے عام معافی کا اعلان

افغانستان میں ہتھیار ڈالنے والے داعشی جنگجوؤں کے لیے عام معافی کا اعلان
افغانستان میں ہتھیار ڈالنے والے داعشی جنگجوؤں کے لیے عام معافی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(این این آئی)افغان حکام نے کہاہے کہ شمالی صوبے جوزجان میں رواں ہفتے ہتھیار ڈالنے والے داعش کے جنگجوؤں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جوزجان صوبے میں کئی ہفتوں سے جاری لڑائی کے بعدداعش کے 150 جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں 2 اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل اس صوبے میں طالبان عسکریت پسندوں کا قبضہ تھا مگر افغان فوج نے طالبان کو وہاں سے بے دخل کردیا۔لڑائی کی وجہ سے درزاب اور قوش ٹبہ کے علاقوں سے ہزاروں شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے ،ان علاقوں میں داعش کے جنگجوں نے شہری آبادی کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا تھا، وہ خواتین اور بچیوں کو یرغمال بناتے، ان کی اجتماعی عصمت دری کرتے اور کئی خواتین کو مزاحمت پرقتل کردیا گیا۔
جازجان کی صوبائی حکومت کے ترجمان محمد رضا غفوری نے بتایا کہ سیکیورٹی ادارے جنگجوؤں کو ہتھیار پھینکنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اگر وہ لڑنے کے بجائے ہتھیار پھینک دیتے ہیں تو انہیں عام معافی دی جاسکتی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ الزامات کا سامنا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ درزاب کے علاقے میں داعش کے ایک گروپ نے ہتھیار ڈال دیے۔درایں اثناء مغربی حمایت یافتہ افغان حکومت اور تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے کابل پر عالمی دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔