انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزے کے شدید جھٹکے,50 افراد جاں بحق ،52 زخمی,سینکڑوں عمارتیں منہدم

انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزے کے شدید جھٹکے,50 افراد جاں بحق ،52 ...
انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزے کے شدید جھٹکے,50 افراد جاں بحق ،52 زخمی,سینکڑوں عمارتیں منہدم

  

جکارتہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا میں 7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے جس میں عمارتیں منہدم ہونے سمیت مختلف حادثات میں50 افراد جاں بحق  جبکہ 52  افراد زخمی  ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں زلزلے کے باعث عمارتیں گرنے سمیت مختلف حادثات میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 15کلومیٹر زیر زمین تھا۔7شدت کے زلزلوں کے بعد سونامی کی وارننگ دے دی گئی ہے  جسے چھ دیر بعد واپس لے لیا گیا ،شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جا رہاہے،متاثرہ حلقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہو ا ،زلزے کے بعد مختلف عمارتیں زمین بوس ہو گئی زلزے کے بعد شہری خوفزدہ ہو گئے اور کھلے آسمان کے سائے تلے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کچھ دن قبل اس علاقے میں پہلے جھٹکوں سے 17 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی