کراچی میں گلے پر ڈور پھرنے سے بچی جاں بحق
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیاقت آباد کے علاقے غریب آباد میں 10 سالہ بچی پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے غریب آباد میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 10 سالہ طیبہ جاں بحق ہوگئی، بچی اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ راستے میں ہی حادثے کا شکار ہوگئی، لاش کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔