مون سون بارشوں کے باعث پاکستان کی آبی ذ خائر میں اضافہ، بجلی کاشارٹ فال صفر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مون سون بارشوں کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے،ملک میں بجلی کی دستیاب پیداوار 22 ہزارمیگاواٹ اورطلب 21 ہزار990 میگاواٹ ہونے سے بجلی کا شارٹ فال (کمی) صفر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مون سون میں ہونے والی بارشوں کے بعد ملکی آبی ذخائر میں پانی کا کل ذخیرہ 6.279 ایم اے ایف تک پہنچ گیا ہے،انڈس ریور سسٹم اتھارٹی(ارسا) کے مطابق دریاو¿ں میں پانی کی آمد 297.4 اوراخراج 279.4 ملین ایکڑ فٹ(ایم اے یف) ہے۔دستیاب اعدادو شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1519.18 ملین ایکڑ فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.361 ملین ایکڑ فٹ ہے،منگلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1152.20 ہے اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.867 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
دریائے سندھ میں پانی کی آمد 166800 کیوسک اور اخرج 165000 کیوسک ہے۔ دریا ئے کابل میں پانی کی آمد 37800 کیوسک اور اخراج 37800 کیوسک ہے،دریائے جہلم میں پانی کی آمد 25900 کیوسک اور اخراج 10000 کیوسک ہے،دریائے چناب میں پانی کی آمد 66900 کیوسک اور اخراج33500 کیوسک ہے۔
جناح بیراج پہ پانی کی آمد 193700 کیوسک اور اخراج 185700 کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج پہ پانی کی آمد 197200 کیوسک اوراخراج 192000 کیوسک ہے۔تونسہ بیراج پہ پانی کی آمد 198600 کیوسک اور اخراج 176400 کیوسک ہے۔
پنجند میں آمد 29900 کیوسک اور اخراج 15000 کیوسک ہے، گدو بیراج پہ پانی کی آمد 165900 کیوسک اور اخراج 126900 کیوسک ہے،سکھر بیراج پہ پانی کی آمد 115100 کیوسک اور اخراج 59600 کیوسک ہے جب کہ کوٹری بیراج پہ پانی کی آمد 38900 کیوسک اور اخراج 1300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔