7 لاکھ 19 ہزار 385 عازمین حج کی حجاز آمدہوچکی ہے:سعودی ایمیگریشن

7 لاکھ 19 ہزار 385 عازمین حج کی حجاز آمدہوچکی ہے:سعودی ایمیگریشن
7 لاکھ 19 ہزار 385 عازمین حج کی حجاز آمدہوچکی ہے:سعودی ایمیگریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ایمی گریشن وپاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ جنرل نے مملکت میں پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال اب تک سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد میں 6.5 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔
عرب ٹی وی نے بتایاکہ سعودی عرب کے ایمی گریشن وپاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ جنرل کے جاری اعدادو شمار کے مطابق 7 لاکھ 19 ہزار 385 ہوگئی جبکہ عازمین کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال اب تک سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کی تعداد میں 6.5 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ رواں سال 44 ہزار 157 عازمین حج زیادہ آئے ہیں۔پاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ جنرل کے مطابق6 لاکھ 98 ہزار 832 عازمین حج ہوائی جہازوں، 12 ہزار 159 خشکی اور 8 ہزار 394 سمندر کے راستے سے سعودی عرب پہنچے۔

مزید :

عرب دنیا -