عمران خان نے 2سال بھی نکال لئے تو اتحادیوں کی سیاست ختم ہو جائے گی :حسن نثار

عمران خان نے 2سال بھی نکال لئے تو اتحادیوں کی سیاست ختم ہو جائے گی :حسن نثار
عمران خان نے 2سال بھی نکال لئے تو اتحادیوں کی سیاست ختم ہو جائے گی :حسن نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ عمران خان نے اگر بطور وزیر اعظم 2سال بھی نکال لئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہوجائیگی ، ہم خیال سیاسی جماعتوں کا اتحاد مری ہوئی چھپکلیاں ہیں جن کی دمیں عمران خان نے کا ٹ دیں ہیں اور دمیں اب اچھل رہی ہیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق “ میں گفتگوکرتے ہوئے حسن نثار نے کہاہے کہ عمران خان نے دوسال بھی نکال لئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی ۔ عمران خان ان کے سیاسی تابوتوں پر 5،پانچ کیل ٹھونک دے گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ دھتکارے ہوئے لوگ ہیں لیکن یہ سیاست نہیں کرتے بلکہ دھندہ کرتے ہیں ،اگر میر اباپ بھی مجھ پر گھر کا دروازہ بندکرے میں پلٹ کا نہیں دیکھوں گا لیکن یہ دھندہ بازوں کاگروہ ہے جو سیاست کو کارو بار سمجھتا ہے اور عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کے باوجود بھی باز نہیں آتا ۔ ایم کیو ایم کو مرکز ی دھارے میں لانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کے پی کے میں حکومت سازش کے تحت بنانے دی گئی تھی تاکہ وہ ناتجربہ کاری کی وجہ سے وہاں پٹ جائیں اوراس سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے ۔انہوں نے کہا موجودہ اتحاد مرتی ہو ئی چھپکلیاں ہے جن کی عمران خان نے دمیں کاٹ دی ہیں اور اب یہ دمیں اچھل رہی ہیں اس کے سوا کچھ نہیں ہے۔ جہانگیر ترین کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی تعریف کرنی چاہئے کہ اس نے نااہل ہونے پر اپنے بیٹے کو بھی الیکشن نہیں لڑایا ۔ وہ بطور ایک دوست کے تو نااہل نہیں ہوا ، اس لئے اس پر تنقید کی بجائے اس کی تعریف کی جانی چاہئے ۔

مزید :

قومی -