عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان ایران کے ساتھ کس منصوبے پر تیزی سے کام شروع کردیں گے؟ جان کر ہر پاکستانی کو بے حد خوشی ہوگی

عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان ایران کے ساتھ کس منصوبے پر تیزی سے کام شروع ...
عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان ایران کے ساتھ کس منصوبے پر تیزی سے کام شروع کردیں گے؟ جان کر ہر پاکستانی کو بے حد خوشی ہوگی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات میں فتح کے بعد تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے اور اس کی منصوبہ بندی میں لگی ہوئی ہے۔ اب خبر آئی ہے کہ تحریک انصاف حکومت میں آتے ہی پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام تیز کر دے گی جو کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہے۔ ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ایرانی سفیر مہدی ہارون دوست نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ”پاکستان ایران سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے اور حکومت میں آتے ہی اس سلسلے میں اقدامات کیے جائیں گے۔“

اس موقع پر ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ”ایران علاقائی تعاون اور ترقی کے ایجنڈے پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح تیار ہے اور پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی بڑھانا چاہتا ہے۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تکمیل کو پہنچ گیا تو پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ ہم اس منصوبے پر پاکستان کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔“ایرانی سفیر کی اس پیشکش پر عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی وہ اس منصوبے پر کام تیز کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد