’فوراً 6 لاکھ روپے دے دو ورنہ تمہاری یہ چیز دنیا کو دکھا دیں گے‘ معروف اداکارہ بلیک میلرز کے ہتھے چڑھ گئی

’فوراً 6 لاکھ روپے دے دو ورنہ تمہاری یہ چیز دنیا کو دکھا دیں گے‘ معروف ...
’فوراً 6 لاکھ روپے دے دو ورنہ تمہاری یہ چیز دنیا کو دکھا دیں گے‘ معروف اداکارہ بلیک میلرز کے ہتھے چڑھ گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)جدید ٹیکنالوجی نے جہاں ہمارے لیے آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں نوسربازوں کا کام بھی آسان بنا دیا ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کرتے اور رقم ہتھیاتے ہیں۔ اب بھارت کی معروف اداکارہ دیپتی نیول بھی ان آن لائن نوسربازوں کا شکار ہو گئی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہیکرز کے ایک گروپ نے دیپتی نیول کی براﺅزنگ ہسٹری حاصل کر لی ہے اور اب انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ انہیں رقم دے ورنہ وہ ان کی براﺅزنگ ہسٹری دنیا کو دکھا دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دیپتی نیول نے پولیس کو ایک رپورٹ درج کروائی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ اسے ہیکرز کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں ان کے ای میل ایڈریس کا ’یوزرنیم‘ اور ’پاس ورڈ‘ لکھا تھا اور ساتھ دھمکی دی گئی تھی کہ تمہاری براﺅزنگ ہسٹری ہمارے پاس موجود ہے۔ ہمیں 5600بٹ کوائن (آن لائن کرنسی، جو تقریباً 4لاکھ بھارتی روپے کے برابر ہو گی)ادا کرو ورنہ ہم تمہاری ہسٹری لیک کر دیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح