مری میں غلط پارکنگ سے منع کرنے پر مقامی افرادکاٹریفک وارڈن پرتشدد،وردی پھاڑ دی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف سیاحتی مقام مری میں سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات زبان عام رہتے ہیں لیکن ایک ایسا واقعہ ہو گیا جسے سن کر آپ کو بھی دکھ ہوگا۔
نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق پاکستان کے معروف سیاحی مقام مری میں مقامی افراد ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا ،تشدد کے دوران مقامی افراد نے نے ٹریفک وارڈن افضل کی وردی بھی پھاڑدی،تشدد سے ٹریفک وارڈن شدید زخمی ہوگا،غلط پارکنگ سے منع کرنے پر مقامی افراد نے ٹریفک وارڈن پر شدید تشدد کیا۔
وڈیو دیکھیں:
واضح رہے ٹریفک وارڈن پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،گزشتہ روز مقامی نیوز چینل کے صحافی احمد فراز نے بھی ٹریفک وارڈن پر تشدد کیا ۔