فلائٹ کے لینڈ ہوتے ہی پولیس کی جانب سے تلاشی، باتھ روم میں چھپائی گئی کروڑوں روپے کی ایسی چیز مل گئی کہ ہر مسافر کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

فلائٹ کے لینڈ ہوتے ہی پولیس کی جانب سے تلاشی، باتھ روم میں چھپائی گئی کروڑوں ...
فلائٹ کے لینڈ ہوتے ہی پولیس کی جانب سے تلاشی، باتھ روم میں چھپائی گئی کروڑوں روپے کی ایسی چیز مل گئی کہ ہر مسافر کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز مسقط سے بھارت کے شہر بنگلور پہنچنے والی فلائٹ نے جیسے ہی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا پولیس جہاز میں داخل ہو گئی اور تلاشی شروع کر دی۔ اس دوران جہاز کے ٹوائلٹ سے ایسی کروڑوں کی چیز برآمد ہو گئی کہ تمام مسافروں کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اس پرواز کے ذریعے سونا سمگل کیا جا رہا ہے جس پر وہ اس کی لینڈنگ سے پہلے ہی ایئرپورٹ پر الرٹ کھڑی تھی۔ جب انہوں نے تلاشی لی تو واقعی جہاز کے ٹوائلٹ سے سونے کے 57بسکٹ برآمد ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق ان بسکٹس کا وزن 6.6کلوگرام تھا جن کی مالیت 2کروڑ بھارتی روپے(تقریباً 3کروڑ 62لاکھ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ”جہاز کی تلاشی کے دوران پہلے ہمیں کچھ نہیں ملا۔ پھر ایک آفیسر کو ٹوائلٹ کے کموڈ کی فٹنگ میں کچھ گڑ بڑ محسوس ہوئی۔ جب ہم نے کموڈ کو ہٹایا تو نیچے سے سونے کے بسکٹ برآمد ہو گئے، جن کی وجہ سے کموڈ ٹیڑھا ہو گیا تھا۔ یہ بسکٹ پلاسٹک کے ایک پاﺅچ میں وہاں رکھے گئے تھے۔“