شوہر نے اپنی بیگم کی آنکھوں، ناک اور منہ میں گوند ڈال دی اور پھر۔۔۔ ایسی خوفناک خبر آگئی کہ جان کر ہی ہر شخص کانپ اُٹھے
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خواتین کس قدر عدم تحفظ کا شکار ہیں، اس کا اندازہ تو اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست آتا ہے۔ اس کے علاوہ وہاں خواتین پر تشدد کے واقعات کی شرح بھی ہوشربا حد کو چھو رہی ہے۔ اب بھارتی ریاست مدھیاپردیش نے میں ایک شوہر نے ایسے طریقے سے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا ہے کہ سن کر ہی آدمی کانپ اٹھے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ مدھیاپردیش کے شہر وڈیشا کی راجپوت کالونی میں پیش آیا ہے جہاں ہلک راہم کشواہا نامی شوہر نے اپنی دُرگا بائی نامی بیوی کی آنکھوں، ناک اور منہ میں گِلو(گوند)ڈال دی جس کے باعث وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئی۔
کوتوالی پولیس سٹیشن کے انسپکٹر آراین شرما کا کہنا تھا کہ ”ملزم نے واردات سے قبل اپنے دو بیٹوں کو باہر بھیج دیا اور اس کے بعد اپنی بیوی پر تشدد کیا اور اس کے ناک، آنکھوں اور منہ میں گِلو ڈال دی۔ جب لڑکے شام کو واپس آئے تو ان کی ماں زمین پر بے حس و حرکت پڑی تھی۔ بڑے لڑکے، جس کی عمر 15سال ہے، نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ ملزم قتل کے بعد فرار ہو چکا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔“رپورٹ کے مطابق بیٹوں نے بتایا ہے کہ ان کا باپ شرابی تھا اور نشے میں اکثر ان کی ماں کے ساتھ لڑائی کرتا اور اسے مارتا پیٹتا تھا۔ ایک بار اس نے بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔