ایک موبائل ایپ اور 5کروڑ ووٹروں کی تفصیل جو عمران خان کو الیکشن جتوانے کا باعث بن گئی۔۔۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے کپتان کی جیت کے پیچھے چھپی وہ وجہ بتادی جو کسی کو معلوم نہ تھی

ایک موبائل ایپ اور 5کروڑ ووٹروں کی تفصیل جو عمران خان کو الیکشن جتوانے کا ...
ایک موبائل ایپ اور 5کروڑ ووٹروں کی تفصیل جو عمران خان کو الیکشن جتوانے کا باعث بن گئی۔۔۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے کپتان کی جیت کے پیچھے چھپی وہ وجہ بتادی جو کسی کو معلوم نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات میں تحریک انصاف فاتح قرار پا چکی ہے اور اب حکومت بنانے جا رہی ہے تاہم مخالف سیاسی جماعتیں اس کی جیت کے دھاندلی سمیت کئی منفی اسباب گنوانے میں لگی ہوئی ہیں۔ ایسے میں اب ایک عالمی خبررساں ادارے نے تحریک انصاف کی جیت کی ایسی وجہ بتا دی ہے جو اس کے مخالفین کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی انتخابی جیت کی یہ وجہ ایک ایپلی کیشن تھی جس میں 5کروڑ سے زائد ووٹروں کا ڈیٹا موجود تھا۔ اس ایپلی کیشن اور اس کے ڈیٹابیس کو تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل اور الیکشن کے دن ووٹروں کو ٹارگٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔
رپورٹ کے مطابق انتخابات کے دن جب الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس تعطل کا شکار ہو گئی جس کے ذریعے ووٹر اپنے حلقے کی معلومات حاصل کر سکتے تھے، تب پی ٹی آئی اپنے حامیوں کو ان کے حلقے کی معلومات اس ایپلی کیشن کے ذریعے دیتی رہی۔ یوں تحریک انصاف کے زیادہ سے زیادہ ووٹرز پولنگ سٹیشنز تک پہنچے اور ووٹ کاسٹ کیا۔ دوسری طرف دیگر جماعتوں کے حامی الیکشن کمیشن کی سروس سے اپنے ایس ایم ایس کا جواب آنے کا ہی انتظار کرتے رہ گئے۔
اس ایپلی کیشن کا نام کانسٹی چوئنسی مینجمنٹ سسٹم (Constituency Management system)تھا۔ تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر کے حلقے میں اس ایپلی کیشن کے منتظم عامر مغل نے بتایا کہ ”الیکشن سے پہلے بھی اس ایپلی کیشن کا ہمیں بہت فائدہ ہوا لیکن الیکشن کے دن یہ سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی۔ الیکشن کے دن 20لاکھ سے زائد لوگوں نے اس ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے پولنگ سٹیشن کی معلومات حاصل کیں۔“رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل اس ایپلی کیشن کو خفیہ رکھا تاکہ دیگر سیاسی جماعتیں اس کی نقل کرکے فائدہ نہ اٹھا لیں۔