دبئی میں پاکستانی نوجوان ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی شرمناک کام کرتے پکڑے گئے، جان کر ہر پاکستانی کا رنگ شرم سے لال ہوجائے

دبئی میں پاکستانی نوجوان ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی شرمناک کام کرتے پکڑے گئے، ...
دبئی میں پاکستانی نوجوان ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی شرمناک کام کرتے پکڑے گئے، جان کر ہر پاکستانی کا رنگ شرم سے لال ہوجائے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی بزنس مین پر اس کے پاکستانی ملازم نے ہی جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا لیکن بعد میں ایسا اعتراف کر لیا کہ اب دونوں کو ہی قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 19سالہ ملازم نے پولیس کو رپورٹ دی تھی کہ اس کے 23سالہ باس نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ جب اس کے باس کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ انہوں نے باہمی رضامندی سے یہ شرمناک حرکت کی تھی۔

اس پر پولیس نے شکایت کرنے والے نوجوان کو بھی تفتیش میں شامل کر لیا جس پر اس نے بھی اعتراف کر لیا کہ اس نے اپنی رضامندی سے یہ کام کیا تھا۔ پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب انہیں تین تین ماہ کی قید کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں مجرموں نے اپنی سزا کے خلاف اپیل کورٹ میں درخواست دائرکر دی ہے۔

مزید : عرب دنیا