سری لنکا کو ون ڈےمیں مسلسل تیسری شکست، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

سری لنکا کو ون ڈےمیں مسلسل تیسری شکست، سیریز جنوبی افریقہ کے نام
سری لنکا کو ون ڈےمیں مسلسل تیسری شکست، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

  

کیندی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں باآسانی 78 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کینڈی میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں میزبان سری لنکا کے کپتان اینجلیو میتھیوز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،جنوبی افریقہ کی جانب سے تجربہ کار بلے باز ہاشم ااملہ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور کوئنٹن ڈی کوک کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے تاہم ڈی کوک صرف 2 رنز جوڑ کر آؤٹ ہوئے،ہاشم آملہ اور ہینڈرکس نے دوسری وکٹ میں اسکور کو 101 تک پہنچادیا، اس دوران ہاشم آملہ 59 رنز کی اننگز کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد کپتان ڈیوپلیسی بھی 10 رنز کا اضافہ کرکے 137 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے،جے پی ڈومینی نے ہینڈرکس کا بھرپور ساتھ دیا اور اسکور کو 215 تک لے کر گئے اس دوران ہینڈرکس نے اپنی سنچری بھی مکمل کرلی،ہینڈرکس نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز بنائے جس کے بعد ڈومینی اور ڈیوڈ ملر نے 113 رنز کی شراکت قائم کی تاہم ڈومینی اپنی سنچری مکمل نہ کرپائے اور 92 رنز بنا کر پریرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے،ڈیوڈ ملر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقہ کا اسکور 340 رنز تھا جس کے بعد فیلوکوایو نے 24 رنز بنا کر مقررہ اوورز میں 363 کا مجموعہ سجا دیا،سری لنکا کی جانب سے پریرا نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں اور 2 کھلاڑیوں کو کمارا نے آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم کو مشکل ہدف کے تعاقب میں 20 کے اسکور پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب نیروشان ڈیکویلا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اپل تھرنگا 20 رنز بنا کر آو¿ٹ ہونے والے دوسرے بلے باز تھے،کوسل پریرا نے 27 اور مینڈس نے 31 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف کے قریب پہنچانے کی کوشش کی لیکن ایک بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے جبکہ تھیسارا پریرا بھی 16 رنز بنا کر ٹیم کو مشکل میں چھوڑ کر پویلین لوٹ گئے،کپتان میتھیوز نے دھنانجیا ڈی سلوا کے ساتھ کچھ مزاحمت کی تاہم 32 کے انفرادی اسکور پر شمسی کی باؤلنگ کا نشانہ بن گئے،ڈی سلوا نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے لیکن ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام ہوئے، اکیلا دنانجیا نے 37 رنز بنائے،سری لنکا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور کی دوسری گیند پر 285 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یوں 78 رنز سے شکست ہوئی،جنوبی افریقہ نے اس کامیابی کے ساتھ 5 میچوں کی سیریز بھی 0-3سے اپنے نام کرلی،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 8 اگست کو کینڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز میں ناکامی بعد ایک روزہ سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔

مزید : کھیل