محصولات کے نفاذ سے چین مذاکرات کر رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

محصولات کے نفاذ سے چین مذاکرات کر رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
محصولات کے نفاذ سے چین مذاکرات کر رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی امپورٹ پر عائد محصولات کے نتائج سامنے آئے ہیں اور بیجنگ حکومت مذاکراتی عمل میں شریک ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ محصولات کے نفاذ سے ہی چین مذاکرات کی میز پر امریکا کے ساتھ آ کر بیٹھا ہے۔ یہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ چینی امپورٹس پر اضافی محصولات کے ایسے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام سے امریکی منڈیوں میں بھی بہتری پیدا ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے چینی امپورٹس پر34بلین ڈالر کی محصولات کا نفاذ کر رکھا ہے اور جلد ہی مزید16 بلین ڈالر کی اضافی درامدی ڈیوٹی لگائی جانے والی ہے۔