پاکستان بزنس سنٹر اور بدر السماء میڈیکل سنٹر کی مشترکہ کاوشوں سے چوتھا فری میڈیکل کیمپ 10 اگست 2018 کو منعقد ہو گا
کویت(عرفان شفیق سے )پاکستان بزنس سنٹر اور بدر السماء میڈیکل سنٹر کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستانی کمیونٹی کا چوتھا فری میڈیکل کیمپ 10 اگست 2018 بروز جمعۃ منعقد کیا جارہا ہے، اس سلسلسے میں آمنہ نعیم جان اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ پاکستانی کے ہونے کے ناطے مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کا چوتھا فری میڈیکل کیمپ، جو کہ پاکستانی کمیونٹی خصوصا فیملیز کے نہایت مفید ہے، 10اگست 2018 کو منعقد کیا جارہا ہے۔ کیمپ میں خصوصی طور پر فری ٹسٹ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کیمپ میں شرکت کرنے اور ڈاکٹر صاحبان سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے وٹس ایپ نمبر 94027079 پر پیغام ارسال کرکے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ مریضوں کو تلقین کی جاتی ہے کہ ٹسٹ کروانے کے لیے تقریبا 10 سے 12 گھنٹے کھانے کا وقفہ رکھیں۔
آمنہ نعیم جان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ کیمپ میں جانے کو موقع ملا اور پاکستان بزنس سنٹر کی انتظامیہ نہایت خوش اسلوبی سے کیمپ کے معاملات چلا رہی تھی اور مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنابھی نہیں کرنا پڑا۔میں اپنے اور اہل خانہ کے ٹسٹ کرواکے کافی مطمئن ہوں اور دیار غیرمیں مقیم تمام بھائی بہنوں کے چاہیے کہ وہ پاکستان بزنس سنٹر کے فراہم کردہ موقع سے ضرور مستفید ہوں۔ میں ذاتی طور پر پاکستان بزنس سنٹر کی انتظامیہ اور خصوصی طور پر ڈائریکٹر پاکستان بزنس سنٹر حافظ محمد شبیر کی کاوشوں کو سلام پیش کرتی ہوں جسکے تئیں دیار غیر میں ہم وطنوں کو فری کیمپ جیسے مواقع میسر آرہے ہیں۔ یہ افراد دیار غیر میں ملک پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ہم تمام افراد کو چاہیے کہ نیکی کے کاموں میں انکی حوصلہ افزائی کی جائے۔