اہم لیگی رہنما کے بھائی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ،اڈیالہ جیل میں نوازشریف کو زوردار جھٹکا لگ گیا
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ثناءاللہ زہر ی کی بھائی نعمت اللہ زہری کا تحریک انصاف میں شمولیت ، پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان کیا۔
جیونیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاللہ زہری کے بھائی نعت اللہ زہر ی نے تحریک انصاف میں شمولیت کر لی ہے ۔ اس حوالے سے اعلان انہوں نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے کیا۔ نعمت اللہ زہری پی بی 36سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ نعمت اللہ زہری کے بھائی ثناءاللہ زہری گزشتہ دور حکومت میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بلوچ قوم پرست جماعتوں کی حمایت سے وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے تھے ۔ بعد ازاں بلوچستان میں اسمبلی میں ان کے خلاف تحریک عدم اعتمادلائے جانے پر انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہد ے سے استعفیٰ دیدیا اور میر عبد القدوس بزنجو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے ۔