بہار میں لڑکیوں سے زیادتی واقعات پر راہول گاندھی کا احتجاج، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

بہار میں لڑکیوں سے زیادتی واقعات پر راہول گاندھی کا احتجاج، ملزمان کے خلاف ...
بہار میں لڑکیوں سے زیادتی واقعات پر راہول گاندھی کا احتجاج، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی این پی ) کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی، وزیر اعلی دلی اروند کیجریوال اور دیگر نے بھارتی ریاست بہار کے دارالامان میں لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 
بھارتی کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی، وزیر اعلی دلی اروند کیجریوال اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھارتی ریاست بہار کے دارالامان میں لڑکیوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرہ دلی میں بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیا گیا جس میں حکمراں جماعت بی جے پی سے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔واضح رہے کہ بھارت کی ریاست میں آئے روز جنسی درندوں کی جانب سے لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔